• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر: مخدوم سید احمد محمود

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس و سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جن کا مؤثر اور فیصلہ کن انداز میں سدباب ضروری ہے۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور واقعے میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورک کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔ ریاستی اداروں کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے، سرحد پار سے ہونے والی معاونت کی روک تھام اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھنے چاہئیں۔مخدوم سید احمد محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی، امن، جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
لاہور سے مزید