• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 پاکستانیوں کو درانداز قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد، ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، سخت احتجاج

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپنے دو شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ واضح کیا گیا کہ پاکستان جاں بحق افراد کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے غیر مسلح شہریوں کیخلاف بلا اشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا، جو قطعی طور پر غیر ضروری اور انتہائی غیر مناسب تھا، جسکے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت واقعے کی فوری، شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکےحکومت پاکستان کو نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے، بھارت ،بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے اور متعلقہ دو طرفہ انتظامات اور مسلمہ سرحدی طریقہ کار کی سختی سے پابندی کرے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا تاکہ بین الاقوامی سرحد کے بیدیاں سیکٹر میں 2 اکتوبر 2026 کے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج درج کرایا جا سکے۔بی ایس ایف کے اہلکاروں نے غیر مسلح شہریوں کے خلاف بلا اشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ طاقت کا یہ استعمال قطعی طور پر غیر ضروری اور انتہائی غیر متناسب تھا جس کے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان جا ں بحق ہونے وانے والے افراد کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید