• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی طیاروں کی حوثیوں پر بمباری، یمنی فورسز کا بھی آپریشن، ریاض میں ریفائنری پر حملہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی طیاروں کی حوثیوں پر بمباری ،یمنی فورسز کا بھی آپریشن، حوثیوں سے جھڑپوں کے بعد یمن کی سرکاری فورسز نے تعزشہر کے کےسمیع قلعہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، حوثیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بمباری میں اب تک 72افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز پر حملے کئے گئے ہیں جبکہ ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا ایک مزید آئل ٹینکر ہرمز میں تباہ ہوگیا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے نے قشم کے جزیرے کے اوپر دشمن کا ایک ڈرون مار گرایا ہے،امریکی ویب سائٹ "ایکسوس" نے جمعے کو رپورٹ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے اعلیٰ حکام نے صدارتی تفریح گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ایک خفیہ اجلاس کیا، جس میں ایران کے ساتھ جنگ اور یمن میں سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید