• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/ نیوز رپورٹر ) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 5اور ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد 6دہشتگرد مارے گئے۔ صدر ، وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور دیگر کی دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے پر فورسز کی تعریف ،پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ،5 دہشت گرد مارے گئے ،بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اہم خبریں سے مزید