اسلام آباد( نیو زرپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے وزارت خارجہ میں ان سے ملاقا ت کی۔