کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قلات میں مسلح افراد نے شیرانی سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دادک ولد پائندہ خان حریفال، عبدالصمد ولد غلام محمد حریفال اور نذیر احمد ولد شیر محمد حریفال کو ایکسیویٹر مشین سمیت اغوا کیا۔