کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالتی امور معطل ہونے کے باعث گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر اور گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی امور معطل رہے جس کی وجہ سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نا ہوسکے۔