کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کی دولت ایک دن میں 170کھرب روپے (61 ارب ڈالر) بڑھ گئی۔اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص میں تیزی سے ایلون کی دولت میں بڑا اضافہ ہوا۔مسک کے اثاثے ایک ٹریلین ڈالر کے قریب، 979.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔فوربز کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت میں جمعہ کو ایک ہی دن میں170کھرب روپے (61ارب ڈالر) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 979.7ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور وہ ایک ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔ فوربز کی ریئل ٹائم ارب پتی فہرست کے مطابق مسک کی دولت میں ایک دن میں 6.64 فیصد اضافہ ہوا۔