اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/ نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی میں ’ون ڈور‘ سہولت مرکز کے قیام پر کام تیز کرنے کی ہدایت جا ری کر دی تاکہ بندرگاہ سے متعلق کاروباری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں، مقصد بندرگاہ سے وابستہ کاروباروں کے لیے حکومتی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔