رتوڈیرو نامہ نگار( نعیم احمد بھٹی) زمینی تنازع کا شاخسانہ ،ملزمان کی فائرنگ،باپ ،3بیٹے اور راہگیر سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ پر ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر مغل نے مقتولین کے ورثا سے ملاقات کی اور معلومات لیں،تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا، تفصیلات کے مطابق جیکب آبا روڈ پر واقع زرعی کمیشن شاپ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے گھانگھرو برادری کے ریاض حسین،رجب علی، قربان، بلاول اور ایک راہگیر عبداللہ بروہی سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ گھانگھرو برادری میں مقتولین کا رشتہ باپ اور تین بیٹے شامل ہیں۔ مقتولین کی نعشیں سول اسپتال میں لائی گئی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالی کی گئیں۔ اس واقعہ پر ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر مغل نے رتو ڈیرو میں مقتولین کے ورثاء سے ملاقات کی اور معلومات لی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ واقعہ گھانگھرو برادری کے آپس میں پرانے زمینی تنازع کا شاخسانہ ہے۔ا ٓج کے واقعہ میں کھوسہ، ڈاھانی اور گھانگھرا برادری ملوث ہے۔