• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز ”شیروز‘‘کی سنیما گھروں میں شاندار نمائش جاری

کراچی (جنگ نیوز)محکمہ اطلاعات سندھ کی کاوشوں پر مبنی ”جیوفلمز“کی پیشکش، تین خواتین کی جدوجہد اور عزم و حوصلے کی داستان پر مشتمل نئی فلم ”شیروز“کی ملک بھر کے سنیما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے، جسے دیکھنے کے لئے فیملیز خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔تین خواتین کی زندگی، جدوجہد اور مشکلات کے گرد گھومتی فلم کی کہانی نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ بڑے پردے پر فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سنیما گھروں میں غیرمعمولی جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ فلم”شیروز“ میں زارا نور عباس، کنزہ ہاشمی اور اُشنا شاہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید