• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی پی ون 10 کروڑ گیلن تک توسیع، 5 ارب مختص، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹی پی ون کی استعداد 10کروڑگیلن یومیہ کرنے کا منصوبہ ہے ، 5ارب روپے مختص کئے ہیں، گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کا فعال ہونا سیوریج نظام کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے، سندھ حکومت نے ٹی پی ون کی استعداد 51 ملین گیلن یومیہ سے بڑھا کر 100 ملین گیلن یومیہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک بیان میںشرجیل انعام میمن نے کہا کہ پلانٹ کو فوری طور پر فعال کرنے کیلئے سندھ حکومت نے ثانوی سطح کی ٹریٹمنٹ کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ منصوبے کا مقصد صرف سیوریج کے پانی کو صاف کرنا نہیں بلکہ کراچی کے ماحول اور شہریوں کی صحت کا تحفظ بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید