• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز میں کارکردگی اچھی، خامیاں بھی سامنے آئیں، ہاکی کپتان

ٹوکیو/ کراچی( نمائندہ خصوصی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز جاپان سے برانز میڈل حاصل کرکے پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شائقین نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثنا وطن واپسی سے قبل گفتگو میں ٹیم کے کپتان محمد ابوبکر نے کہا کہ ایشین گیمز میں کار کردگی اچھی رہی ہے، مگر توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ کرسکے، بعض خامیاں سامنے آئی ہیں، جسے دور کرنا ہوگا۔ ملائیشیا کے خلاف غلطیاں ہوئیں ورنہ فائنل میں پہنچ جاتے ، بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں بد قسمتی سے آخری لمحات میں اپنے کھلاڑی کی اسٹک سے گول ہوگیا۔ غیر ملکی کوچ کے آنے سے فائدہ ہوا ہے، اولمپکس کوالیفائی رائونڈ کھیلنا پڑے گا، ادھر سابق ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری ضرور آئی ہے، مگر اب بھی بہت محنت اور کوچز کے پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسپورٹس سے مزید