• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ: غنی کے 67 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل سے شروع ہونے والے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا پہلا دن بارش سے متاثرہوا۔ تین میچ تاخیر سے شروع ہوئے۔ پشاور میں کے آر ایل اور اسٹیٹ بینک کا میچ شروع نہ ہوسکا۔ ایبٹ آباد میں غنی کرکٹ ٹیم کے67 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے کیا۔ سرکاری ٹی وی کے کاشف علی نےتین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے 54 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ حسنین ندیم 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد فاروق نے 56 رنز بنائے ۔ او جی ڈی سی ایل کے آفتاب احمد نے 39 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید