• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک اور 3 زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکل ،نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نےلیاری بہار کالونی مارکیٹ والی گلی میں مبینہ مقابلے میں 35 سالہ سعید خان ہلاک ہ وگیا ، ڈاکو کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ، ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار مکی محمدپیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، بغدادی پولیس نے لیاری پھول پتی لین دبئی چوک کے قریب 32سالہ عدیل بلوچ عرف گڈو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، اورنگی ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 12 L میں 20 سالہ بلال شیر حسن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر 4 میں 28 سالہ محمد عمیر زخمی حالت میں جبکہ ساتھی سفیان غلام رسول کو گرفتار کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید