اسلام آباد (طاہر خلیل)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کے مجموعی استحکام، مسئلہ جموں و کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی کے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔