اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) سری لنکا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کےدورہ پاکستان کے تناظر میں وفاقی حکومت نےسکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کردی ۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطا بق فوج اوررینجرزکی تعیناتی سکیورٹی اورپروٹیکشن ڈیوٹی کےلیےکی گئی ہے۔