پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گورنر کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ افسران کو طلب کرکے غیر آئینی اجلاس منعقد کرنا آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے آئی جی اور چیف سیکرٹری کسی بھی غیر آئینی یا غیر قانونی حکم پر عمل نہ کریں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ اقدامات ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی سازش ہے،۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا آئینی طریقہ موجود ہے اور اس کے لیے عدم اعتماد کا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔ کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔