• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد، ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔ اس سے قبل فاروق ایچ نائیک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دے رہا ہوں۔ بعدازاں مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید