• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے نے 3 ماہ میں 144 ارب انکم ٹیکس ادا کیا

اسلام آباد( این این آئی) تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں 144 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.4 ارب روپے زیادہ ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس ادائیگی میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے مجموعی طور پر 18.4 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ذرائع کے مطابق ہول سیلرز کی ٹیکس ادائیگی 10 فیصد کمی کے بعد 6.2 ارب روپے رہی، جبکہ ریٹیلرز نے 11.3 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے انکم ٹیکس وصولی 38 فیصد کمی کے بعد 35.2 ارب روپے رہی۔

اہم خبریں سے مزید