کراچی ( اسٹاف رپورٹر)15اکتوبر سے سرکاری گندم 12500روپے فی بوری جاری ہوگی، وزیراعلی سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کےلئےسندھ میں فلور ملز کو 15 اکتوبر سے سرکاری گندم رعایتی نرخ پر جاری کرنے کی منظوری دیدی، اس وقت صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری ذخائر میں مجموعی طور پر 346,414 میٹرک ٹن گندم دستیاب ہے پاسکو سے 190,000 میٹرک ٹن اور درآمد شدہ گندم سے 300,000 میٹرک ٹن صوبائی ذخیرے میں شامل کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام، مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کے تحت 15 اکتوبر 2026 سے سرکاری گندم 100 کلوگرام کی بوری 12,500 روپے کی رعایتی اجرا قیمت پر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ خوراک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا۔