اسلام آباد(طاہر خلیل ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امیر جمعیت علمائے اسلام و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،انہوں نے مولانا کو اپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،سپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمٰن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔