کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہے وزیر اعلیٰ کے پی کو صوبہ چلانے کی بجائے عمران خان کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے،سہیل آفریدی پہلے وزیر اعلیٰ بن کر دکھائیں اور عمران خان کے سیاسی ایجنڈے کے ترجمان نہ بنیں اور اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حلف برداری سے آج تک سہیل آفریدی مشن عمران خان پر لگے ہوئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ۔