کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کمیٹی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹرکو خط ارسال کیا ہے ،جس میں واٹر کارپوریشن کی زمینوں کو قلیل مدتی لیز پر تجارتی مقاصد کے لیے نجی افراد کو دینے کے فیصلے پر شدید احتجاج اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واٹر بورڈ کی زمینیں عوامی اثاثے ہیں جو پانی کی فراہمی، سیوریج اور متعلقہ میونسپل خدمات کے لیے حاصل اور مختص کی گئی ہیں۔ یہ کارپوریشن کی آپریشنل، انتظامی، انفراسٹرکچر اور فلاحی ضروریات کے لیے ہیں، انہیں نجی کاروبار کے استحصال کے لیے تجارتی جائیداد نہ سمجھا جائے۔