کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں کراچی میں مختلف شعبوں بالخصوص فائر فائٹنگ کے جدید نظام، مشینری اور ڈی سیلینیشن پلانٹس سمیت دیگر شہری سہولیات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ سمندری پانی قابل استعمال بنانے سے قلت دور کرنے میں مدد ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کے منصوبے میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔