• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کا دھرنے کے باعث پکڑی گئی گاڑیاں واپس کرنیکا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)دھرنے کے باعث مختلف مقامات سے پکڑی گئی کروڑوں روپے مالیت کی بسیں اور ویگنیں تاحال اسلام آباد میں کھڑی ہیں، نہ گاڑیاں مالکان کو واپس مل رہی ہیں اور نہ ہی ان کے استعمال کا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے، جبکہ زیادہ تر گاڑیاں بینکوں اور مالیاتی اداروں سے اقساط پر خریدی گئی ہیں اور آمدن بند ہونے کے باوجود مالکان کو ماہانہ اقساط کی ادائیگی کا کڑا امتحان درپیش ہے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا محمد اصغر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کے حق میں ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ گاڑیاں واپس مل سکیں یا ان کے استعمال کا مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔
ملتان سے مزید