• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینگو سمال ٹری سسٹم کی افادیت کو کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں آم کی جدید کاشت‘ پیداوار میں اضافے اور مینگو سمال ٹری سسٹم کی افادیت کو کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے آم اپنی منفرد خصوصیات اور اعلیٰ معیار کے باعث عالمی سطح پر نمایاں شناخت رکھتے ہیں، زرعی یونیورسٹی ملتان جدید تحقیق اور پیداواری ٹیکنالوجیز کو کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے تاکہ بدلتے موسمی حالات میں آم کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے،انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور جنوبی پنجاب کے آم کو عالمی منڈیوں میں مزید مؤثر انداز میں متعارف کرانے کیلئے سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور کاشتکاروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہوگا،اس موقع پر عبدالغفار گریوال نے کہا کہ مینگو سمال ٹری سسٹم کی کامیابی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے بروقت کانٹ چھانٹ (پروننگ)، متوازن کھادوں کے استعمال اور باغات کی مناسب دیکھ بھال بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی‘ ڈاکٹر آصف الرحمن ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان،میجر طارق خان، جہاں زیب دھرالہ،ملک ظفر مہے، مظفر حیات خاکوانی،خواجہ شعیب، غلام قادر بھٹہ، آصف حیات ٹیپو، کاشف کچی، ڈاکٹر کاشف رضا اور ڈاکٹر سمیع اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید