• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں ای بزنس پورٹل فعال کر دیا گیا ہے‘ ڈپٹی کمشنرفیصل سلیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ای بزنس پورٹل فعال کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ ای بزنس پورٹل کے ذریعے شہریوں کو فوری اور سہل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت کمرشل و نجی نقشہ جات، پراپرٹی ریکارڈ سمیت اہم خدمات کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت میسر آئے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای بزنس پورٹل کا مقصد سرکاری خدمات تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنانا، دفتری امور کو تیز کرنا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے، ضلعی محکمے شہریوں کو بروقت خدمات کی فراہمی کیلئے پورٹل کے موثر استعمال کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید