ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے کا نشا نہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم احسن منیر نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے رواں سال نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ نمبر 1287/26درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔