ملتان ( سٹاف رپورٹر) صدر جلالپور کے علاقے گولی لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کو موضع حافظ والا سے فدا حسین نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا سعید فون سن رہا تھا کہ محسن نامعلوم کے ساتھ آیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا فائرنگ سے میرا بیٹا سعید زخمی ہوگیا جسے علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔