ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریلاکھوں روپےاور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،پولیس نے اطلاعات پر کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کو جاوید اقبال نے بتایا کہ ولایت حسین کالج کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے اپنی موٹرسائیکل میری موٹرسائیکل سے ٹکرائی اور جھگڑا شروع کردیا، اس دوران نامعلوم ملزمان میری جیب سے 3لاکھ 50ہزار روپے لے کرفرار ہوگئے،بستی ملوک پولیس کو عمران نے اطلاع دی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری بیویکا پرس جس میں نقدی اور موبائل وغیرہ موجود تھا، جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہو گئے، مبشر نظر سے دو نامعلوم ملزمان1لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے محمدی بازار کے رہائشی مشتاق کے مطابق نامعلوم چور میری دکان سے نقدی اور طلائی سونا چوری کرکے لے گئے، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا۔