ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دنکے موقع پر خصوصی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد ذہنی صحت سے متعلق حقیقی تجربات کو سننے، متاثرہ افراد کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، پینل ڈسکشن میں شریک ماہرین نفسیات ڈاکٹر سید مظفر حسین، ڈاکٹر افشاں گل، ڈاکٹر نوشابہ چوہدری، طاہرہ کلثوم اور رانا ظفر اقبال نے اس امر پر زور دیا کہ خوشگوار زندگی کے لیے ذہنی صحت کو جسمانی صحت کے مساویاہمیت دینیچاہیے جب کہڈاکٹر مرید حسین ملک، ڈاکٹر عظیم قریشی اور اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو تنقید یا منفی رویوں کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کی بات سنی جائے اور انہیں مناسب رہنمائی، تعاون اور معاونت فراہم کی جائے،شرکاءنے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں، خاندانوں اور معاشرتی تنظیموں کو ذہنی صحت کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ نوجوان اپنے مسائل کا بروقت اظہار کر سکیں اور ضرورت کے وقت ماہرین سے مدد حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں،آخر میں تمام مہمانان گرامی کویادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے اور آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔