ملتان( سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث دودکاندار ملزمان کو 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ، بی زیڈ، میں درج مقدمات میں بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونیوالے دکاندار ملزمان اسلم اور شرافت کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا ہے۔