• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘ صفائی آپریشن کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز فرحان خان نے سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی عمران منیر کے ہمراہ شہر اور صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔افسران نے دیہی یونین کونسلز ڈیرہ پور‘ چک آر ایس اور سکندرآباد سمیت شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صفائی کی صورتحال تسلی بخش اور بتدریج بہتر ہوتی پائی گئی، جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر انتظام صفائی آپریشن پوری استعداد کیساتھ جاری تھا۔ متعلقہ فیلڈ مانیٹرنگ افسران اور سپروائزرز کو فیلڈ میں موجود پایا گیا جو صفائی آپریشن کی نگرانی اور بہتری کیلئے سرگرم عمل تھے۔
ملتان سے مزید