• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور PTI کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش

اسلام آباد (رانا غلام قادر)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، شہباز شریف نے فضل الرحمان کوحکومتی موقف سے آگاہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر بات چیت اور سیاسی عمل سے معاملات حل کرنے پر زور دیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرکے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کو بلا کر اعتماد میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ہونے والے اجلاس کے بعد اہم سیا سی پیش رفت ہوئی ہے۔حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش کے طور پر جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ۔ملاقات خیبر پختونخواہ کی صورتحال بالخصوص ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کی تجویز سمیت دیگر آپشنز پر مشاورت کی گئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات لگ بھگ پونے 2گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں جے یو آئی ایف کے رہنما کامران مرتضیٰ، مولانا لطف الرحمان اور مولانا عطاالحق بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر اعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ۔ مشیر رانا ثنا ء اللہ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کی ۔

اہم خبریں سے مزید