کراچی (نیوز ڈیسک) انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم،نوبیل کوہی بدنام اور متنازع قرار دیدیا۔ امریکی صدر نے جلسے خطاب میں کہا کہ میں نے کئی جنگیں رکوا ئیں،فیصلے نے ناروے پر ایسا داغ چھوڑا ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جاسکے گا، نوی پلّے پراسرار شخصیت، ان کا نام پہلے کبھی نہیں سنا،انعام جمہوریت مخالف عناصر نےدیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ناروے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے ملک پر ایسا داغ چھوڑا ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جاسکے گا۔ ٹرمپ نے نیویارک کے شہر سائراکیوز میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رواں سال امن کا نوبیل انعام جیتنے والی نوی پلّے کو ’پراسرار شخصیت‘ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس خاتون کا نام پہلے کبھی نہیں سنا۔ ناوی پلّے عالمی فوجداری عدالت کی سابق جج ہیں، جنہوں نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کی نگرانی کی تھی جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی۔