کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں کے دوران محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ، جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے تھا۔سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع ملنے پر بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں ”آپریشن ردالفتنہ-3“ کے تحت کارروائی کی گئی۔