اسلام آباد( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہو گئے ، شمشاد اختر بھائی کی میت لے کر آبائی علاقے ٹانک گئے جہاں انھیں تدفین کے بعد گھر پر مسلح افراد نےفائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ ٹانک کے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ سیکورٹی حکام ان کے گھر پہنچے ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو فوری طور پر اطلاع دی ، اس وقت شمشاد اختر شدید زخمی تھے ، انہیں اسلام آباد شفٹ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ایمر جنسی ائر ایمبو لینس کا انتظام کیا، لیکن شمشاد اختر جانبر نہ ہو سکے۔