• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نہیں چاہتی گورنر راج یا اس جیسا کوئی اقدام ہو، مراد علی شاہ

سکھر، خیرپور، کراچی (بیورو رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ گورنر راج یا اس جیسا کوئی اقدام ہو، البتہ پی ٹی آئی اور اسکی لیڈر شپ کو سوچنا چاہیے کہ وہ ملک کو کہاں لے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کو سوچنا ہوگا کہ دہشتگردی سے ملک کو نقصان ہوا،ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، پٹرول مہنگا ہونے اور بین الاقوامی حالات کی وجہ سے آٹا 150 سے 160 روپے کلو ہوا، پیپلز پارٹی کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ ملک میں کوئی بھی غیر آئینی اقدام اٹھایا جائےکراچی میں سرکلر ریلوے کا اہم منصوبہ جسے شروع سے ہی فعال ہونا چاہیے تھا، اب تک کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ وہ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نےخیرپور میں مرحوم ہزہائنس میر علی مراد خان تالپور کےانتقال پر انکے صاحبزادے پرنس میر مہدی رضا اور یگر ورثاء کے ساتھ تعزیت کی۔ میڈیا گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہم نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں مقامی حکومتیں ہیں اور کام کررہی ہیں۔ جہاں ہمارے وسائل کم ہوتے ہیں وہاں ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرتے ہیں۔ ہم نے کسانوں کو ہاری کارڈ دیے، سبسڈی دی تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے، سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی۔
اہم خبریں سے مزید