اسلام آ باد (طاہر خلیل، رانا غلام قادر )خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232 کیا کہتا ہے؟ آئین کا آرٹیکل 232شق نمبر 1اگر صدر مملکت مطمئن ہوں کہ ایسی شدید ہنگامی صورتحال موجود ہے جس میں پاکستان یا اس کے کسی حصے کی سلامتی کو جنگ یا بیرونی جارحیت یا صوبائی حکومت کے قابو سے باہر اندرونی خلفشار کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے تو وہ ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ پہلی شرط اندرونی خلفشار جو صوبائی حکومت کے قابو سے باہر ہو، اس کی بنیاد پر ہنگامی حالت کے نفاذ کے لیے متعلقہ صوبے کی صوبائی اسمبلی سے قرارداد لانا لازم ہوگا۔