• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج نفاذ! آئین کا آ رٹیکل 234 کیا کہتا ہے؟

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ سے متعلق آئین کا آ رٹیکل 234کیا کہتا ہے ؟ آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کا نفاذ ہوتا ہے،آرٹیکل 234: صوبے میں آئینی مشینری کی ناکامی کی صورت میں اعلان جاری کرنے کا اختیارشق (1)اگر صدرِ مملکت، کسی صوبے کے گورنر کی رپورٹ ملنے پر مطمئن ہوں کہ ایسی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے جس میں اس صوبا ئی حکومت آئین کی دفعات کے مطابق نہیں چلائی جا سکتی، تو صدر اعلان کے ذریعےاختیار رکھتے ہیں، اور اگر اس بارے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان [قومی اسمبلی اور سینیٹ] الگ الگ قرارداد پاس کر یں تو ان پر لازم ہو گا کہ(a) صوبائی حکومت کے تمام یا بعض فرائض، اور صوبے کے کسی بھی ادارے یا اتھارٹی میں موجود تمام یا بعض اختیارات (سوائے صوبائی اسمبلی کے) خود سنبھال لیں، یا گورنر کو حکم دیں کہ وہ صدر کی جانب سے وہ فرائض سنبھالے (b) یہ قرار دیں کہ صوبائی اسمبلی کے اختیارات مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ذریعے یا اس کے اختیار کے تحت استعمال ہوں گے (c) ایسے ضمنی اور نتیجہ خیز انتظامات کریں جو اعلان پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہوں، جس میں صوبے کے کسی ادارے سے متعلق آئینی دفعات کو مکمل یا جزوی طور پر معطل کرنا بھی شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید