اسلام آباد (صالح ظافر) سفیر عاصم افتخار کل 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد سیکریٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور ہفتے کے روز اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ انہوں نے نیویارک سے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ وہ آج (اتوار) اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔