• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی میزائل و ڈرون پیداوارصلاحیت برقرار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی میزائل و ڈرون پیداوار صلاحیت برقرار،مغربی عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ روس ایران کو میزائل فراہم کر رہا ہے،تہران نے اسلحہ ساز کارخانوں کا اہم ڈھانچا محفوظ رکھا ، بیلسٹک اور بحری جہاز شکن ہتھیاروں کے ذخائر موجود،ایرانی عسکری صلاحیت ختم کرنے کے امریکی دعوئوں پر سوالیہ نشان، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق بلومبرگ نے مغربی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے آٹھ ماہ سے جاری فضائی حملوں کے باوجود ایران نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت برقرار رکھی ہے اور وہ اپنے ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ بھر سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید