• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک کے بیان پر تبصرہ نہیں کرونگا، توجہ بھارتی صارفین کو سہولتیں دینے پر ہے، آکاش امبانی

کراچی ( جنگ نیوز) دنیا کے دولتمند ترین اور امریکی آنٹر پرینوئر ایلون مسک کے بیان پرمکیش امبانی کے صاحبزادے آکاش امبانی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے اور ان کی توجہ بھارتی صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ 9 اکتوبر کو اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھارت میں اسٹارلنک کو لائسنس دینے میں تاخیر پر مکیش امبانی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں ’’بھارت کا اصل باس‘‘ قرار دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے، بلکہ اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے بھارتی صارفین کو بہتر سہولت اور قدر فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید