• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خود کشی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعظم نےآئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو بلا کر ملاقات میں ہدایت دی کہ مرحومہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیاجا ئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان طالبہ کی خود کشی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید