• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی فیول اسکیم، فائدہ اٹھانے والے ایک کروڑ سے بڑھ گئے

اسلام آباد(جنگ نیوز)ملک بھر میں وزیراعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری،،ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اسکیم  سے ریلیف حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ۔ اعداد و شمار  کے مطابق فیول سبسڈی اسکیم ملک بھر میں بہت تیزی  کے  ساتھ مقبول ہوتی جارہی ہے اور شہری اسکیم سے بھر پور فائدہ اٹھارہے ہیں ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکن استعمال  بھی ہو چکے  ہیں۔ موٹر سائیکلز رکشوں ، چنگ چی  اور 800  سی سی گاڑیوں کیلئے پٹرول کی قیمت   پر 100 روپے فی لیٹر کی رعایت کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید