کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں احتجاج تیز، نئی دہلی لاک ڈائون،کاکروچ تحریک بانی سمیت مزید ہزاروں گرفتار،مودی حکومت کیخلاف نوجوانوں کے مظاہرے، میٹرو اسٹیشن اور بازار بند، چیف الیکشن کمشنر استعفے کا مطالبہ،دہلی میں پولیس و نیم فوجی دستے تعینات،اپوزیشن رہنما،سابق وزرائے اعلیٰ اور صحافی بھی حراست میں لیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ووٹر فہرستوں میں مبینہ ردوبدل کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے پولیس نے نئی دہلی میں مزید ہزاروں مظاہرین اور کاکروچ جنتر پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔