• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا حوثیوں کیخلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور، زیلنسکی پر تنقید

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے بعد حوثیوں کیخلاف سعودی عرب کی فوجی کارروائیوں میں امریکہ کی شمولیت کے معاملے پر جلد فیصلہ کریں گے۔معاملے کا جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ دریں اثنا انہوں نے یوکرائنی صدر زیلنسکی پر بھی تنقید کی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ بہت تیزی سے فیصلے کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو یوکرین میں نیا صدر منتخب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کیف حکومت روسی آئل ریفائنریوں پر حملے بند کرے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ حملے ہر صورت روک دینے چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید