• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کے سبب شیڈول میں تبدیلی، پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ، پشاور اور ایبٹ آباد کے میچز منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپارٹمنٹس کے ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔کے پی کے کے دو شہروں پشاور اور ایبٹ آباد کے میچ شیخوپورہ اورایل سی سی اے گراونڈ میں ہوں گے یہ فیصلہ حالات کے پیش نذر کیا گیا ہے۔اتوار کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا چھٹا راؤنڈ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا ۔پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم اور ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں شیڈول میچز میں تبدیلی کی گئی ہے۔غنی گلاس اور کنگز مین اکیڈمی کے درمیان پشاور میں شیڈول میچ تھا اب رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔ایس این جی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کے درمیان ایبٹ آباد میں شیڈول میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ری شیڈول ہونے والے دونوں میچز 14 سے 17 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ پی ٹی وی بمقابلہ کے آر ایل، ایم آئی ٹی سلیوشنز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق 12 سے 15 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید