• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ویمنز ٹی20: انونسیبلز اور اسٹرائیکرز نے حریفوں کو پچھاڑ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، انونسیبلز اور اسٹرائیکرز نے اپنے میچز جیت لیے۔انونسیبلز نے کنکررز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔انونسیبلز نے 122 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔سامیہ افسر کی 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی، سدرہ امین 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔دوسرے میچ میں ا سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 102 رنز سے شکست دے دی۔عمیمہ سہیل نے 42 گیندوں پر 72 رنزبنائے،ا سٹرائیکرز نے 7 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔چیلنجرز کی ٹیم 62 رنز پر آؤٹ ہوگئی، رامین شمیم نے 5 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اگلے دو میچز منگل 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید